Friday, August 20, 2021

Four senior Lahore police officers have been suspended over the Minar Pakistan incident

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس ایس پی آپریشنز لاہور اور متعلقہ ایس پی کو معطل کر دیا



Four senior Lahore police officers have been suspended over the Minar Pakistan incident


لاہور (  اخبارتازہ ترین ۔ 20 اگست 2021ء ) مینار پاکستان واقعے پر لاہور پولیس کے 4 اعلیٰ افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کی کوتاہیوں اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔جس کے بعد وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس ایس پی آپریشنز لاہور اور متعلقہ ایس پی کو معطل کر دیا۔

No comments:

Post a Comment

please do not enter any spam link in the comment box.