Friday, August 20, 2021

Shahbaz Sharif demands convening of these camera sessions on the situation in Afghanistan

 

افغانستان کی صورتحال کے پورے خطے پر اثرات ہیں ، کروٹ لیتے حالات میں پاکستان میں قومی اتفاق رائے اور ایک بیانیہ ناگزیر ہے ، قومی مفادات کا تقاضا ہے کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہوں۔ اپویشن لیڈر کی گفتگو



Shahbaz Sharif demands convening of these camera sessions on the situation in Afghanistan
Shahbaz Sharif demands convening of these camera sessions on the situation in Afghanistan


اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین ۔ 20 اگست 2021ء ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے افغانستان کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا جائے جس میں درپیش صورتحال پر غور کیا جائے ، قومی وسیاسی سطح پر اس مسئلے اور پاکستان پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ افغانستان کی صورتحال کے پورے خطے پر اثرات ہیں ، کروٹ لیتے حالات میں پاکستان میں قومی اتفاق رائے اور ایک بیانیہ ناگزیر ہے ، قومی مفادات کا تقاضا ہے کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہوں۔

دوسری جانب افغانستان میں انتقال اقتدار کے معاملے پر حکومت پاکستان نے ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متعدد ممالک کا دورہ کریں گے ، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جلد 4 ہمسایہ ممالک کا دورہ کریں گے، ان دوروں کے دوران شاہ محمود افغان صورت حال اور انتقال اقتدار سے متعلق گفتگو کریں گے ، وزیر خارجہ جن چار ممالک کا دورہ کریں گے ان میں ترکمانستان ، تاجکستان ، ازبکستان اور ایران شامل ہیں، وزیر خارجہ کا یہ دورہ 25 اگست سے 27 اگست تک ہوگا ، وزیر خارجہ پاکستان اپنے دوروں میں افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی خواہش کا اعادہ کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے 4 ملکی دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سیاسی رہنماؤں کے وفد نے اہم ملاقات کی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں 8 رکنی وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے، جس میں افغانستان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع تر تعلقات کا خواہاں ہیں، اور ہم افغانستان میں دیرپا امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کے لیے تیار ہیں، معاملات کے حل سے خطے میں دیرپا امن و استحکام آئے گا۔

No comments:

Post a Comment

please do not enter any spam link in the comment box.