ٹیکس وصولیوں36.8 فیصد، گندم کی امدادی قیمت میں500 کا اضافہ کیا، 93 پناہ گاہیں، 121 لنگرخانے بنائے، کفایت شعاری، یونیورسل ہیلتھ کارڈ، کورونا ریلیف الاؤنس بھی بہترین کارکردگی ہے۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ
لاہور( اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2021ء) پنجاب حکومت نے 3 سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ہے، ٹیکس وصولیوں36.8 فیصد، گندم کی امدادی قیمت میں500 کا اضافہ کیا، 93 پناہ گاہیں، 121 لنگرخانے بنائے، کفایت شعاری، یونیورسل ہیلتھ کارڈ، کورونا ریلیف الاؤنس بھی بہترین کارکردگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 3 سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ہے، پنجاب حکومت نے تین سالوں میں کورونا کے دوران 106 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ریلیف عوام کو دیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اپنی ٹیکس وصولیوں میں36.8 فیصد اضافہ کیا۔جبکہ تین سال کے دوران سندھ ریونیو بورڈ اپنی ٹیکس وصولیوں میں صرف 16.5 فیصد ہی اضافہ کرسکا۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے 110 ملین شہریوں کیلئے یونیورسل ہیلتھ اسکیم شروع کی، یونیورسل ہیلتھ اسکیم کے تحت اب 8.5 ملین شہری ہیلتھ کارڈز وصول کرچکے ہیں، کورونا وبا کے دوران 32 ہزار ڈاکٹر اور طبی عملے کو بھرتی کیا گیا، پنجاب نے50 ارب روپے اضافی طبی عملے کو کورونا ریلیف الاؤنس دیا،صوبے میں کسانوں کو 95 فیصد اضافی قرضے دئیے گئے، گندم کی امدادی قیمت 1300 سے بڑھا کر 1800روپے کردی گئی۔صوبے بھر میں 93 پناہ گاہیں اور 121 لنگر خانے بنائے گئے، احساس پروگرام کے تحت 15 ارب سے زائد رقم بزرگ اور مستحق افراد میں تقسیم کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پنشن نظام میں اصلاحات کے ذریعے حکومت کے 18ارب روپے بچائے گئے، پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے کفایت شعاری کے تحت بھی قومی خزانے کو فائدہ پہنچایا، نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر بھی پابندی لگائی، سرکاری خرچے پر بیرون ملک علاج پر بھی پابندی لگائی گئی۔
No comments:
Post a Comment
please do not enter any spam link in the comment box.